فیڈ کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنلز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا

سیمی فائنلز میں جرمنی اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں سٹٹ گارٹ، جرمنی میں مدمقابل ہوں گی

بدھ اپریل 13:02

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) فیڈ کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنلز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ سیمی فائنلز میں جرمنی اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں سٹٹ گارٹ، جرمنی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ فرانس اور امریکا کے مابین میچز فرانس میں کھیلے جائیں گے ،ْورلڈ گروپ پلے آف بھی 21 اپریل سے شروع ہوں گے ،ْبیلاروس اور سلواکیہ کی ٹیمیں منسک میں پنجہ آزما ہوں گی۔

(جاری ہے)

رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کے مابین مقابلے رومانیہ میں ہوں گے۔ آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں مدمقابل ہوں گی جبکہ اٹلی اور بیلجیئم کے مابین میچز اٹلی میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :