قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئی کل نیپال روانہ ہوگی

بدھ اپریل 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کیلئی کل جمعرات19اپریل کو نیپال روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ 19 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں27مرد اور خواتین کھلاڑی تربیٹ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔