ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی

بدھ 18 اپریل 2018 13:09

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایشین مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی اور شام کی صورتحال پر تنائو میں کمی کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ بدھ کے روز 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 30243.60 پوائنٹ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 3072.24 پوائنٹ، ٹوکیو سٹاک میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نکی 225 انڈیکس وقفے پر 22130.25 پوائنٹ رہا۔ دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس بشمول سڈنی 0.3 فیصد، سنگاپور 0.9 فیصد اور سیئول میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا کا ڈوو جونز انڈسٹریل انڈیکس 0.9 فیصد بڑھ کر 24786.63 پوائنٹ پر بند ہوا۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 7226.05 پوائنٹ پر بند ہوا۔