ملک میں جیپوں، لائٹ کمرشل وھیکلز اوروینز کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ

بدھ اپریل 13:09

ملک میں جیپوں، لائٹ کمرشل وھیکلز اوروینز کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں ملک میں جیپوں، لائٹ کمرشل وھیکلز اوروینز کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ کے اختتام تک ملک میں 9841جیپوں کی پیداواراور9680یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں مجموعی طورپر812جیپوں کی پیداواراور811کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

ان میں ہونڈابی آر وی اورسیگماڈیفنڈر شامل ہیں۔مالی سال کے 9ماہ میں ملک میں 22ہزار605یونٹ پک اپ گاڑیوں کی تیاری اور21ہزار683یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 18ہزار637یونٹ پک اپ گاڑیوں کی پیداواراور 18ہزار227یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔