Live Updates

پہلی مرتبہ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 12:50

پہلی مرتبہ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہونے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ پارٹی قیادت کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان کا وسیع احاطہ بھرنے کے لیے پارٹی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔ پہلے سال 2011ء میں مینار پاکستان کا احاطہ 55 ایکڑ تھا جس میں ایک لاکھ کارکنوں کی تعداد درکار ہوتی تھی لیکن یہ احاطہ اب وسیع ہو کر 120 ایکڑ تک پھیل چکا ہے۔

(جاری ہے)

120 ایکڑ کے اس احاطے کو بھرنے کے لیے پی ٹی آئی کو کم و بیش 5 لاکھ افراد درکار ہوں گے تب ہی پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب گردانا جائے گا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ لیکن جلسے کی جگہ کا وسیع ہونا قیادت کے پلیے درد سر بن گیا ہے۔ پارٹی قیادت نے جلسے کی جگہ کو بھرنے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات