روہت شیٹھی نے اداکار رنویر سنگھ کو سپرسٹار قرار دے دیا

بدھ 18 اپریل 2018 13:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)بالی وڈ ہدایتکا روہت شیٹھی نے اداکار رنویر سنگھ کو سپرسٹار قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکا روہت شیٹھی نے اداکار رنویر سنگھ کو سپرسٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’سمبا‘‘ میں پولیس اہلکار کے کردار کی تخلیق مشکل تھی۔

(جاری ہے)

فلم میں رنویر سنگھ کا کردار فلم ’’سنگھم ‘‘ کے پولیس اہلکار کے کردار باجی رائو سنگھم سے بالکل مختلف ہے۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ شوخ، جاذب نظر، بدنام زمانہ پولیس اہلکار ہیں جبکہ فلم’’سنگھم ‘‘ اور نئی فلم ’’ سمبا‘‘ کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ فلم کی عکسبندی گوا میں آئندہ ہفتے شروع کی جائے جبکہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔