بانیتا سندھو نے فلم ’’اکتوبر‘‘ میں کردار کے لئے بالوں کی قربانی دی، شوجیت سرکار

بدھ اپریل 13:18

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ اداکارہ بانیتا سندھو نے فلم ’’اکتوبر‘‘ میں اپنے کردار کے لئے بالوں کی قربانی دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اکتوبر‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ بانیتا سندھو نے ٹویٹر پر فلم کے سیٹ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہدایتکار شوجیت سرکار کا کہنا ہے کہ فلم ’’اکتوبر ‘‘ میں اداکارہ بانیتا سندھو نے اپنے کردار شوئیلی کے لئے بال کٹوانے تھے اور ایک لڑکی کے لئے بوائے کٹ کروانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ویڈیو میں بانیتا سندھو شیشے کے آگے بیٹھی ہیں اور ہدایتکار شوجیت سرکار ان کے بال کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکار ورون دھون بھی کھڑے ہیں۔ فلم ’’اکتوبر ‘‘ 13 اپریل کو ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے 4 روز میں 22.95 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :