پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن منایاگیا

بدھ اپریل 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آثار قدیمہ کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا۔ اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا جن میں آثار قدیمہ کی اہمیت و افادیت ، انہیں ان کی اصل حالت میں محفوظ کرنے ، نئی نسل کو آثار قدیمہ کی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے ، مذکورہ آثارات کی تزئین و آرائش ، انہیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ آثار قدیمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے تاریخی عمارتوں ، پارکوں ، باغات اور مذکورہ آثارات سے حاصل ہونے والے نوادرات کی بہتری کیلئے اقدامات کو یقینی بنانے سمیت مذکورہ محکمہ کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے تاکہ ان تاریخی مقامات کو صفحہ ہستی سے مٹنے سے بچایاجا سکے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو سے بھی مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔

متعلقہ عنوان :