آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح یقینی ہوگئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 13:00

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح یقینی ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) معروف صحافی کامران خان کا کہنا تھا الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی ہوا چل پڑی ہے۔دوسری پارٹیوں کے کئی اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران خان کا کہنا تھا الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی ہوا چل پڑی ہے۔اور تمام انتخابی افراد نے تحریک انصاف کا رخ کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

علاقے کے بڑوں نے اندازہ لگالیا کہ کس کا پلہ بھاری ہے، اور کون پاپولر ہے۔۔تحریک انصاف میں دوسری جماعتوں کے اراکین کی شمولیت یہ پیغام دے رہی ہے اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری ہو گا۔اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے راہ ہموار ہو رہی ہے۔اور مسلم لیگ ن،، مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے اراکین عمران خان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور پچھلے کچھ روز میں کئی اہم رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔پچھلے کچھ روز میں کون کون سے اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: