چیئر مین ثمرفاونڈیشن چوہدری ثمر سراج کے ثمرات ضلع جہلم ویلی میں پہنچ گئے

گڑھی دوپٹہ میں غریب نادار یتیم بچوں کے لیئے قائم کردہ فری کمپیوٹر ایجوکیشن سینٹر کا افتتاح کردیاگیا

بدھ اپریل 13:24

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) چیئر مین ثمرفاونڈیشن چوہدری ثمر سراج کے ثمرات ضلع جہلم ویلی میں پہنچ گئے گزشتہ روز انہوں نے گڑھی دوپٹہ میں غریب نادار یتیم بچوں کے لیئے قائم کردہ فری کمپیوٹر ایجوکیشن سینٹر کا افتتاح کیا گڑھی دوپٹہ آمد پر ایم ڈی گلوبل کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ مرزاشہزاد احمدکی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا انہیں ایک قافلے کی شکل میں مظفرآباد سے جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ لایا گیا جہاں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ثمر سراج نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کے لیئے میدان میں اترا ہوں میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں مگر ملک وقوم کی خدمت میری اولین ترجیح ہے میری فاونڈیشن اس ملک کی وہ واحد فاونڈیشن ہے جس کا کوئی ڈونر نہیں جو کچھ بھی ہے اپنے وسائل میں رہ کررہا ہوں نیلم ویلی کے بعد ملک وقوم کی خدمت ریاست اور قومی سطح پرکررہا ہوں جہلم ویلی میرا دوسرا گھر ہے یہ ایک خوبصورت ویلی ہے یہاں کے لوگ خوش اخلاق اور مہمان نواز ہیں اس ویلی کے لوگوں کی بھی خدمت کرنا چاہتا ہوں نیلم ویلی کی طرح جہلم ویلی میں بھی محرومیاں پائی جاتی ہیں انشاء اللہ بہت جلد ہٹیاں بالا میں ثمر فاونڈیشن کی برانچ قائم کریں گے اور جہلم ویلی میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اس موقع پر غریب یتیم نادار بچوں کے لیئے قائم فری کمپیوٹر سینٹر پر مرزا شہزاد احمد کی تعریف کی اور بچوں کی مٹھائی کے لیئے پچاس ہزار روپے نقد اعلان کیا تقریب سے مرکزی چیئرمین سوشل میڈیا سیل سی یو جے آزادکشمیر سیدعدنان فاطمی،سیکرٹری جنرل پریس کلب اسرار ہمدانی،مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء سرداروقار ہدایت گجر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈی ڈی مرزا شہزاد احمد نے چیئر مین ثمرفاونڈیشن چوہدری ثمر سراج کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :