اہلیہ کی عیادت نواز شریف کے فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے

احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں ،ْ رہنما ًتحریک انصاف

بدھ 18 اپریل 2018 13:24

اہلیہ کی عیادت نواز شریف کے فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے ،ْ اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننی چاہیے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے سلسلے میں لندن روانہ ہوئے جس پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے احتساب کا عمل متاثر نہ ہو اور نہ مرکزی ملزم فرار ہو، جبکہ ان کے سمدھی بھی بیماری کی آڑ میں بیرون ملک میں ہیں۔فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس وقت لندن جارہے ہیں جب مودی بھی وہاں پہنچ رہے ہیں، احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :