سیالکوٹ کی یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑا ،ْ

ایک دوسرے پر مکے ،ْ لاتیں ،ْ ڈنڈے اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال

بدھ اپریل 13:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)سیالکوٹ میں واقع ایک نجی یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں معمولی سی بات پر جھگڑا ہوگیا ،ْدونوں جانب سے ایک دوسرے پر مکے، لاتیں، ڈنڈے اور کرسیوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں اٴْس وقت پیش آیاجب دونوں گروپس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا تاہم، جھگڑے کی اعلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا۔