چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی قیادت میں وفد کی ملاقات،

دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اورقربانیوںکو سراہا

بدھ اپریل 13:32

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبک سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ازبکستان کے صدر کی زیرنگرانی کام کرنے والی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل محمدوف وکٹر ولادی میرووچ کی قیادت میں ازبکستان کے حکومتی وفد نے بدھ کویہاں جی ایچ کیومیں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اورعلاقائی استحکام کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اورقربانیوں کا اعتراف کیا اوراسے سراہا۔ازبکستان کے وفد نے تجارت، رابطہ کاری، سلامتی اورافواج کے مابین تعاون سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادرممالک کے درمیان تعلقات اورتعاون کے حقیقی استعداد کارسے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وفد کے جذبات پران کاشکریہ اداکیا اورعلاقائی تعاون، امن اوراستحکام کے لئے تمام اقدامات میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اورحمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :