ریونیو کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ذاتی طور پر دلچسپی لے رہا ہوں، وکلاء عدالتی کاموں میں تیزی لائیں، ایڈیشنل کمشنر ہزارہ

بدھ اپریل 13:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ایڈیشنل کمشنر ہزارہ ڈویژن محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ ریونیو کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے وہ خود ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں، ریونیو اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حاضری کے عمل کو چیک کرنے کے علاوہ پرفارمہ کے ذریعہ کام کے معیار کو بھی چیک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ مانسہرہ میں اپنے دورہ کے دوران ریونیو کیسوں کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے وکلاء سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ حاضری بہتر بنانے کے علاوہ اپیلیں سنے اور عدالتی کاموں کو تیز کریں۔