ہیلتھ کیئر کمیشن کو غیر قانونی میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری

بدھ اپریل 13:54

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی حکومت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہزارہ بھر میں عطائیوں سمیت غیر قانونی میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے اختیارات ملتے ہی شہر بھر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ طب کے شعبہ سے وابستہ عطائیوں کے خلاف صوبائی حکومت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہزارہ ڈویژن سمیت دیگر اضلاع اور ڈویژنوں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔