سائنس میلے کا مقصد بچوں کے ٹیلنٹ کواجاگر کرنا ہے، کمشنر مالاکنڈ

بدھ 18 اپریل 2018 13:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام نے کہاہے کہ سوات سائنس میلے کاانعقاد یہاں کے بچوں اور بچیوں کے ثیلنٹ کو سامنے لاناہے‘ تاکہ یہ بڑے ہوکر سائنسدان بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں۔

(جاری ہے)

دوروزہ سوات سائنس میلہ کی تقریب کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 21ویں صدی سائنس کا دورہے اور سائنس کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں‘ اس لیے سوات کے سکولوں کے بچوں اور بچیوں کیلئے دورزہ سائنس میلے کا انعقاد کرکے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگرکیاجارہاہے اور آج ان بچیوں نے جو ماڈل بنارکھے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ سوات کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔