پاکستان کی وہ واحد صوبائی حکومت جس نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 اپریل 2018 13:48

پاکستان کی وہ واحد صوبائی حکومت جس نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) خیبر پختون خوا ہ کے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بجٹ پیش نہیں کرے گی، بجٹ بنانا اگلی حکومت کا حق ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک اور شوکت یوسف زئی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک کسی اور کا بجٹ بنانا پری پول رگنگ ہے ،ادارو ں کے خلاف بیان ناقابل برداشت ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا ہیلی کاپٹر ضرورت کے مطابق کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے،پی ٹی وی حملے میںتحریک انصاف کا کوئی کارکن ملوث نہیں تھا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اتنی تیز میٹرو کہیں نہیں بنتی جتنی کے پی کے میں بن رہی ہے۔