تحریک انصاف کا نواز شریف کے لندن روانگی پر اظہار تشویش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ اپریل 13:48

تحریک انصاف کا نواز شریف کے لندن روانگی پر اظہار تشویش
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل۔2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کے لندن روانگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی بہت سے شبہات کو جنم دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہلیہ کی عیادت فرار کا وسیلہ نہیں بننا چاہئے، یقینی بنانا ہوگا کہ احتساب کا عمل متاثر ہو اورنہ ہی مرکزی ملزم فرار ہو، سمدھی صاحب بھی بیماری کی آڑ میں بھاگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وفاقی حکومت اور اسکے بیشتر ادارے شریفوں کو بچانے یا بھگانے میں لگے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کی لندن یاترا کا منصوبہ اس وقت سامنے آیا جب مودی لندن پہنچے،،نواز شریف کی لندن روانگی کا مودی کے دورہ برطانیہ سے کیا تعلق ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتساب سے فرار کی ممکنہ کوششوں کے پیش نظر مناسب اقدامات ضروری ہیں۔