ایرانی فوجی طاقت ہمسایوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں، صدر روحانی

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادسارے کے مطابق حسن روحانی نے یوم دفاع پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اس خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ایران کے دفاع کے لیے ہر ضروری ہتھیار خود تیار کیا جائے گا یا خریدا جائے گا اور اس کے لیے کسی کی اجازت کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔