محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں ایڈم سمتھ کے اسلام سے متصادم کسی بھی پالیسی کو لاگو نہیں ہونے دیں گے، جاوید اقبال پشوڑہ

بدھ 18 اپریل 2018 14:40

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا میں ایڈم سمتھ کے اسلام سے متصادم کسی بھی پالیسی کو لاگو نہیں ہونے دیں گے، صوبائی حکومت اساتذہ کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، ٹائم سکیل کے حوالہ سے آل گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ساتھ ہونے والے وعدے کو پورا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بٹگرام کے صدر جاوید اقبال پشوڑہ نے اساتذہ کے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اغیار کے اشاروں پر محکمہ تعلیم کو داؤ پر لگا کر اساتذہ کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر اتر آئی ہے جس کے صوبہ کے تعلیمی نظام پر بہت برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی بورڈز کے خود مختاری کے فیصلہ کو واپس لے کر بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے لاکھوں معماران قوم صوبائی حکومت کے حالیہ ظالمانہ ایجوکیشن ایکٹ کو کسی صورت تسلیم کرنے کے متحمل نہیں، صوبائی حکومت، وزیر تعلیم اور اعلیٰ حکام سابق پروموشن پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ ٹائم سکیل میں 8 سال کا دورانیہ کم کریں۔ انہوں نے باور کرایا کہ بٹگرام کے اساتذہ آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :