ترکی تیزی سے یورپی یونین سے دور جا رہا ہے، یورپی حکام

بدھ اپریل 14:45

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ایک اعلیٰ یورپی عہدیدار نے کہا ہے کہ ترکی تیزی سے یورپی یونین سے دوری کے راستے پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت سے دور لے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ رکنیت کے لئے ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی برسوں کی پیش رفت ترک حکومت کے اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ یورپی یونین کے رکنیت کے شعبے کے کمشنر ژوہانس ہان نے کہا کہ ترکی میں بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کے شعبوں میں زبوں حالی پیدا ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :