’’نیم سیک‘‘ اور ’’لائف آف پی‘‘ جیسی ہالی وڈ سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں، تبو

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے ہالی وڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ 2006ء میں بنائی گئی ہالی فلم ’’دا نیم سیک‘‘ اور 2012ء کی فلم’’لائف آف پی‘‘جیسی سپرہٹ فلموں کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں جن سے مجھے آگے برھنے کا موقع ملا اور نیا تجربہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ ہالی وڈ کی ایسی ہی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں جو معیاری اور میرے لئے دلچسپی کا باعث ہو اور مجھے دوبارہ ایسے موقع کا بے صبری سے انتظار ہے۔