امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی روکنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 18 اپریل 2018 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن نبیلہ حاکم علی نے امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی روکنے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کرپشن الزامات میں نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ان پر سٹاک ایکسچینج میں 40ارب روپے سے زائد کی ان سائیڈ ٹرینگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

40ارب روپے کی مبینہ خور دبردکرنے والے شخص کو امریکہ جیسے ملک میںپاکستان کا سفیر نامزد کرنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی فی الحال روکی جائے۔جب تک وہ اپنے اوپر لگے الزامات کو غلط ثابت نہیں کرتے اور تحقیقات مکمل نہیں ہوتی اس وقت تک ان کو امریکہ میں تعینات نہ کیا جائے ۔یہ ایوان اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :