اسحاق ڈار کلیہ نواز شریف اور مریم نواز پر اپلائی کیا جا رہا ہے،

امید ہے نواز شریف واپس آئینگے‘ محمود الرشید قوم جرح مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے بیرون ملک جانے پر تشویش میں مبتلا ہے‘ قائد حزب اختلاف

بدھ اپریل 15:11

اسحاق ڈار کلیہ نواز شریف اور مریم نواز پر اپلائی کیا جا رہا ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف او رمریم نواز کی اگرلندن روانگی ہے تو اچھی ورنہ فرار بری بات ہے، قوم جرح مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے بیرون ملک جانے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی کو طول دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کلیہ نواز شریف اور مریم نواز پر اپلائی کیا جا رہا ہے۔امید ہے نواز شریف واپس آئیں گے ، نہیں تو انٹرپول کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے،نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا۔ا نہوںنے کہا کہ خواتین کو ڈھال بناکر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرانا بھی عدلیہ پر حملہ ہے۔حالات کو دانستہ خراب کیا جا رہا ہے،انتخابات کھٹائی میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ شریف خاندان پیسہ واپس لے آئے تو کیس کی اہمیت باقی نہیں رہے گی۔