شیخ رشید نےمشاہد حسین سید کوپاکستانی سیاست کا گولڈن لوٹا قرار دےدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 14:46

شیخ رشید نےمشاہد حسین سید کوپاکستانی سیاست کا گولڈن لوٹا قرار دےدیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مشاہد حسین سید پاکستان کی سیاست کے گولڈن لوٹے ہیں،مشاہد حسین کی وجہ سے مسلم لیگ ق چھوڑی، نوازشریف سیاسی طور پرشہبازشریف کو کبھی نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسین سید پاکستان کی سیاست کے گولڈن لوٹے ہیں۔

مشاہد حسین کی وجہ سے مسلم لیگ ق چھوڑی۔

(جاری ہے)

اصل لوٹا آدمی مشاہد حسین سید ہے۔مشاہد حسین ہی آرمی چیف کو سینیٹ میں لے کرگئے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پرپابندی کے باعث اب وہ اداروں کیخلاف بات نہیں کرسکتے تواپنی حکومت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بات کریں گے؟ نوازشریف اداروں پرچڑھائی کررہے ہیں۔ نوازشریف سیاسی طور پرشہبازشریف کو کبھی بھی نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوشدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ملک کی دولت لوٹی وہ واپس لائی جائے اور سزا کا حصہ بنایا جائے۔