افغانستان میں مسلح افراد نے ووٹر رجسٹریشن کے مرکز پر دھاوا بول کر الیکشن کمیشن کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا

بدھ اپریل 15:15

ہرات۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) افغانستان میں مسلح افراد نے ووٹر رجسٹریشن کے ایک مرکز پر دھاوا بول کر الیکشن کمیشن کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا۔ افغانستان کے سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ افغان صوبیغور کے ضلع علیار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ووٹر رجسٹریشن کے ایک مرکز پر حملہ کرکے توڑپھوڑ کی ، کاغذات کو تلف کرنے کی کوشش کی اور انتخابی عملے کو زدوکوب کیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے سربراہ اقبال نظامی نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ جاتے ہوئے یہ افراد 2 پولیس اہلکاروں اور افغان الیکشن کمیشن کے 3 اہلکاروں کو بھی اغوا کر کے لے گئے اور انہوں نے رجسٹریشن فارموں کو بھی آگ لگا دی۔ اقبال نظامی نے اس واقعے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ غور کے گورنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی قبائلی عمائدین کے ذریعے مغوی افراد کو طالبان سے بازیاب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔