کلبھوشن کو پھانسی ، بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں تازہ جواب جمع کرادیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:18

کلبھوشن کو پھانسی ، بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں تازہ جواب جمع کرادیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کے معاملے پربھارت نے عالمی عدالت انصاف میں تازہ جواب جمع کرادیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں23جنوری2018کوہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

پاکستان اپنا جواب17 جولائی2018 تک جمع کرائے گا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو پاکستان کے حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا،جس نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی '’’را‘‘ میں شامل کیا گیا ،وہ اس وقت بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپریل2017میں سزائے موت سنا دی گئی۔کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے فیصلے کیخلاف بھارت 8مئی 2017کو عالمی عدالت انصاف جا پہنچا ،18 مئی کو عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیو کو پھانسی نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :