قادر آباد کول پاور پلانٹ میں دا خل ہو نے والا 18سالہ مشکوک نوجوان گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قادر آباد کول پاور پلانٹ میں دا خل ہو نے والے 18سالہ مشکوک نوجوان کامران نامی کی گرفتاری حساس اداروں نے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جب کو ئلے کو اتارنے کے لئے کوئلے کی ٹرین قا در آباد کول پاور پلانٹ میں دا خل ہوئی تو نو جوان چھپ کر اندر دا خل ہو گیا اور ریلوے ٹریک کے قریب ہی سیکیورٹی اداروں نے نوجوان کامران کو گرفتار کر لیا کامران سمڑیال کے محلہ سلطان پور نزد دا نش سکول ضلع سیالکوٹ کا رہنے والا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔