انتظار ختم! عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 15:17

انتظار ختم! عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی کی نئی تصویر منظر عام ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی ایک بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی۔اور اس سے بھی زیادہ بڑی خبر یہ تھی کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی با پردہ خاتون ہیں۔۔عمران خان کی تیسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر بہت ساری تصاویر وائرل ہوئیں اور کہا گیا کہ یہ بشری بی بی ہیں۔لیکن بعد میں کہا گیا کہ وائرل ہونے والی تصاویر بشری بی بی کی نہیں ہیں۔

تاہم اب ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو وہی ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان کی تیسری بیوی بشری بی بی ہیں۔اس تصویر میں نظر آنے والی خاتون لال رنگ کے جوڑے میں ملبوس ہیں۔۔عمران خان کئ چاہنے والے ان کی تیسری بیوی کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں اس لیے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بشری بی بی با پردہ خاتون ہیں تو ان کی تصاویر کو اس طرح سوشل میڈیا پر نہیں پھیلانا چاہئیے جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے بشری بی بی کا ذاتی مسئلہ قرار دیا۔