بے وفا فیروز کی ستائی سجل جلد شادی کرینگی

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنے والی ہیں۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی یہ شادی اپنے سابقہ دوست فیروزخان کو جواب دینے کیلئے کررہی ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ نہایت دھوم دھام سے شادی کی تھی جس میں سجل علی کی فیملی سے کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ دونوں فیملیز کے درمیان دوسال سے کسی طرح کا کوئی بھی رابطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور وہ دونوں عنقریب شادی کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :