سجاد علی کے نئے گانے ’لگایادل‘‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کے صف اول کے گلوکار سجاد علی کی خوبصورت آواز ہمیشہ ہی لوگوں کے دلوں میں اترجاتی ہیطویل عرصے بعد ایک بار پھر سجاد علی کی آواز کے جادو نے لوگوں کو مسحور کردیا۔

(جاری ہے)

90 کی دہائی میں اپنی خوبصورت آواز سے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے سجاد علی کا 2013 میں ریلیز ہواگانا ’ہرظلم تیرا یادہے‘آج بھی پہلے دن کی طرح لوگوں کے دلوں میں بساہوا ہے۔

سجاد علی کو اپنی مدھر آواز کے ذریعے لوگوں کو مدہوش کرنے کا فن آتا ہے جس کا ثبوت ان کا حال ہی میں ریلیز ہوا نیا گانا ’لگایا دل‘ ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کیلئے مشہور ہیں ان کے نئے گیت میں بھی ان کیاسٹائل کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔