مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت 21 سال بعد فلم ’’کلنک‘‘ میں اکھٹے دکھائی دیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت 21سال بعد فلم ’’کلنک‘‘ میں ایک بار پھر اکھٹے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نے ٹویٹر پر ہدایتکار ابھیشیک ورما کی فلم ’’کلنک‘‘ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ورون دھون، عالیہ بھٹ، ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔ فلم کی پیشکش کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن کی ہے۔ اداکار سنجے دت فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر 3‘‘ اور ’’پانی پت‘‘ جبکہ مادھوری ڈکشٹ مراٹھی فلم ’’بکٹ لسٹ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :