سالہ حسینہ نے مس رشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بدھ اپریل 15:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) روس کی 18 سال کی طالبہ نے مس رشیا کا ٹائٹل جیت لیا۔ جولیا پولی چینا صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکو میں 26واں سالانہ مقابلہ حسن سجایا گیا جس میں روس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 50 حسینائوں نے حصہ لیا۔ فائنل رائونڈ کیلئے 10 حسینائوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ سے نوجوان طالبہ جولیا نے ’ مس رشیا 2018ء ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس مقابلے میں جیتنے والی حسینہ کو ایک لگژری کار اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔