قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان بین الاقوامی تربیتی کیمپ میں تربیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 18 اپریل 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان بین الاقوامی تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد بدھ کو وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایاکہ فیڈریشن نے قیصر خان کو جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئے 7 اپریل کو ازبکستان بھیجوایا تھا جہاں پر انٹرنیشنل تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد (آج) بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے اور یہاں سے ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جمعرات کو قومی ٹیم کے ہمراہ نیپال روانہ ہوں گے۔

قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان نے ازبکستان میںایشیئن کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا جہاں پر ازبکستان کے کھلاڑی نے انہیںشکست دی۔