احتساب عدالت کا حصہ ہونے کی سزا

وزارت خزانہ احتساب عدالت اسلام آباد کے ملازمین کو الاؤنس دینے سے انکاری ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 15:43

احتساب عدالت کا حصہ ہونے کی سزا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء)  احتساب عدالت کے ملازمین کو احتساب عدالت کا حصہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ وزارت خزانہ احتساب عدالت اسلام آباد کے  ملازمین کو الاؤنس دینے سے انکاری ہو گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کا عدالتی عملہ کئی عرصے سے جوڈیشل الاؤنس سے محروم ہے اور اس ک یو جہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جان بوجھ کر احتساب عدالت کے ملازمین کو جوڈیشل الائنس اور دیگر الاؤنس نہیں دئیے گئے۔

حالانکہ لاہور ہائیکورٹ سے بھی ان کے حق میں فیصلہ آ چکا ہے۔یہاں تک کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بھی ملازمین کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 18 ، 18 گھنٹے کام کرتے ہیں انہیں الاؤنس ملنا چاہئیے۔ملک بھر کی عدالتوں کو یہ الاؤنسز مل رہے ہیں لیکن احتساب عدالت کا عملہ ان الاؤنسز سے محروم ہے۔الاؤنسز سے محروم احتساب عدالت کے اہلکار سراپا احتجاج ہو گئے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: