بھارت میں طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک،روزمرہ زندگی مفلوج

اٹھانوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے طوفان نے بعض درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا

بدھ اپریل 15:50

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں طوفان کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کلکتہ میں آنے والے طوفان نے روز مرہ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔

(جاری ہے)

اٹھانوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے طوفان نے بعض درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے کثیر تعداد میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئیں اور بعض ریلوے سفر ملتوی کر دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :