عراق، داعش کی 7 خواتین ارکان کو عمر قید اور پھانسی کی سزائیں

بدھ اپریل 15:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) عراق میں دہشتگرد تنظیم داعش کی 7 غیر ملکی خواتین ارکان کو پھانسی اور قید کی سزائیں سنادی گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی کی عدالت عالیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ عراقی قوانین نے داعش کی 3 آذری اور ایک کرغز خاتون کو سزائے موت جبکہ ایک فرانسیسی سمیت دو روسی خواتین کو عمر قید کی سزا دی ہے۔ اس سے پیشتر بھی عراقی عدالت نے داعش کے ایک جرمن کارندے کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :