کشمیریوں سے ہند و فرقہ پرست عناصر کے مذموم منصوبوں کوناکا م بنانے کی اپیل

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںمسلم فرنٹ نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ اتحاد و یگانگت کو برقرار رکھتے ہوئے ہندو فرقہ پرست عناصر کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق جموںمسلم فرنٹ کے چیئرمین شجاع ظفر نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کچھ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے درے پے ہیں لیکن وہ ہندوئوں اور ہندئوں کو آپس میں لڑانے کے اپنے مکروہ منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔

یاد رہے کہ جموںخطے کے ضلع کٹھوعہ میں کم عمر آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے بعد مقبوضہ علاقے خاص طور پر جموںخطے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ہند و انتہا فرقہ پرست عناصر المناک واقعے کے مجرموں کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔