آزادکشمیر کابینہ میں توسیع راجہ فاروق حیدر خان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ن لیگ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اس محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا‘ آزادکشمیر کے عوام نے وزیراعظم فاروق حیدر کے اس فیصلہ کو مثبت قرار دیا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور کا انٹرویو

بدھ اپریل 15:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کابینہ میں توسیع راجہ فاروق حیدر خان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ن لیگ عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے اس محبت کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ آزادکشمیر کے عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اس فیصلہ کو مثبت قرار دیا ہے اس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ،،مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے جو تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھاہوا ہے وہ انشاء اللہ اپنے انجام کو پہنچ کر ہی رہے گا راجہ فاروق حیدر کے خلاف عدم اعتماد کی سازشیں کرنے والے آج سیاسی موت مر چکے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان تعمیر وترقی کے ہیرو ہیںن لیگ سے مقابلہ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور نے صحافیوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔راجہ کامران منظور نے کہا کہ کابینہ میں توسیع وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا مستحسن اقدام ہے اس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی نئے وزراء اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے عوام کے دیرینہ مسائل روٹی ، کپڑا ، مکان رہائش ، روزگار ، بجلی پانی گیس جیسے ،پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزراء نئے عز م اور حوصلے کے ساتھ عوام کے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے فاروق حیدر کے خلاف پروپیگنڈہ کر نے والے عدم اعتماد کی باتیں کر نے والے سیاسی موت مرچکے ہیں فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا عوام کے مسائل حل ہونگے تعمیر وترقی کا نئے دور کا آغاز ہوگا اس وقت ن لیگ متحدہے اختلافات کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں فاروق حیدر کی حکمت عملی کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت نیک شگون ہے حکومت کے عوامی اقدامات درست ثابت ہوں گے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے بلا تفریق خدمت کا تسلسل جاری رہے گا ۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ن لیگ عوام کے دلوں پر حکومت کرتی ہے فاروق حیدر سے عوام کی محبت شاندار ہے اس محبت کو کوئی دلوں سے نکال نہیں سکتا ۔

متعلقہ عنوان :