تمام اضلاع میں محکمہ پولیس کے ملازمین کو 8800.روپے الائونس دیا جارہا ہے مگر ضلع بھمبر کے پولیس ملازمین کو 6200روپے الائونس

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ضلع بھمبر محکمہ پولیس کے ساتھ ناروا سلوک آخر کیو ں جبکہ باقی تمام اضلاع میں محکمہ پولیس کے ملازمین کو 8800.

(جاری ہے)

روپے الائونس دیا جارہا ہے مگر ضلع بھمبر کے پولیس ملازمین کو 6200روپے الائونس دیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق دیگر تمام اضلاع پولیس ملازمین کو 8800روپے اور ضلع بھمبر کے پولیس ملازمین کے ساتھ سرسر زیادتی اور ضلع بھمبر سخت ترین ضلع ہے کیونکہ پنجاب کے ساتھ لگتا ہے اس لیے بھمبر کے سیاسی و سماجی رہنمائوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو باقی اضلاع کے برابر الائونس دیئے جائیں اور ان کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے اور وزیر اعظم فاروق حیدر خان اور جنرل انسپکٹر پولیس شعیب دستگیر مظفر آباد فوری نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :