تھامس ملر کی شاندار ہیٹرک، بائرن میونخ جرمن فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گیا

بدھ اپریل 16:00

برلن ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) تھامس ملر کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بائرن میونخ کلب جرمن فٹ بال کپ فائنل میں پہنچ گیا، میونخ نے سیمی فائنل میں بائر لیور کیوسن کلب کو 6-2 گولز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جرمن فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بائر لیور کیوسن کلب کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، لیونڈوسکی نے 3اور 9ویں منٹس میں یکے بعد دیگرے دو گولز کر کے میونخ کو برتری دلائی، 16ویں منٹ میں بائر کے بینڈر نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کر دیا اور میونخ کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں تھامس ملر نے شاندا رہیٹرک سکور کر کے حریف کلب کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، تھیاگو نے ایک گول کیا، بائر کی جانب سے دوسرا گول بیلے نے کیا تھا۔

اسطرح بائرن میونخ نے 6-2 گولز سے کامیابی حاصل کر کے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :