مدیہہ پردیش میں باراتیوں کو لیجانے والا منی ٹرک پل سے گرنے کے باعث 21 باراتی ہلاک ہو گئے

بدھ اپریل 16:00

نئی دہلی ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی ریاست مدیہہ پردیش میں باراتیوں کو لیجانے والا منی ٹرک پل سے گرنے کے باعث 21 باراتی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ، بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ بھوپال کے مشرق میں 573 کلو میٹرز دور وقع ضلع سیدھی کے قریبی دریائے سون کے پل پر پیش آیا ۔

(جاری ہے)

سیدھی کے کلیکٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلعی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں پر 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ مقامی پولیس نے حادثہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ دریں اثناء مدیہہ پردیش کے وزیراعلی نے حادثہ پر افسوس کا اطہار کیا ہے اور ہر متاثرہ خاندان کے لئے 3045 ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :