امریکہ میںسائوتھ ویسٹ ائر لائیز کی پرواز کے دوران جہاز کا ایک انجن فیل ہونے سے ایک خاتون مسافر ہلاک ہو گئی

بدھ اپریل 16:00

واشنگٹن ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) امریکہ میں سائوتھ ویسٹ ائر لائیز کی پرواز کے دوران جہاز کا ایک انجن فیل ہونے سے ایک خاتون مسافر ہلاک ہو گئی جبکہ جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑی ۔ بدھ کو امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ دس سالوں میں امر یکی شہری ہوابازی کے شعبہ کا یہ پہلا حادثہ ہے جو کہ جہاز کے انجن میں دوران پرواز ہونے والی خرابی کے باعث پیش آیا ۔

(جاری ہے)

بوئینگ 737-700 نے معمول کے مطابق پروازشروع کی کہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد اس کے ا نجن میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے جہاز کے شیشے اور کھڑکیاں لرز گئیں امریکہ کی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے چیئرمین رابرٹ سومالٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہازکے انجن میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی تاہم اس میں آگ نہیں لگی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پرواز کے دوران جہاز کا انجن فیل ہونے سے ہلاک ہونے والی خاتوں بینک ایگزیکٹو جینیفر یریورڈن دو بچوں کی ماں تھی ۔ واضح رہے کہ یہ پرواز نیویارک سے ڈلاس جا رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :