اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا،سماعت 25 اپریل تک ملتوی

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔فاضل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت سے بریت کے باوجود حامد سعید کاظمی کے فنڈز کیوں منجمند ہیں،ایف آئی اے جب چاہے کسی کے فنڈز فریز کیسے کر سکتی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وضاحت کریں۔ عدالت نے کیس کی مذید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :