ڈپٹی کمشنر بنوں کی زیر صدارت بیو ٹیفیکیشن منصوبے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کی زیر صدارت بیو ٹیفیکیشن منصوبے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، مانیٹرنگ آفسران اور سی اینڈ ڈبلیو کے تینوں ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے مرحلہ واریک ایک سکیم کے بارے میں تفصیلات طلب کیں اور تمام سڑکوں پر کام تکمیل تک پہنچانے کیلئے وقت مقرر کیا ۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مانیٹرنگ افسران کو منصوبے کے حوالے سے زمہ داریاں سونپی گئیں جس پر وہ روزانہ چیکنگ کرینگے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ کسی بھی روڈ پرکام شروع کرنے سے پہلے جہاں پر ضرورت ہو وہاں پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے واٹر پائپ بچھائے جائیں اور جہاں پر روڈ کی کشادگی کی وجہ سے بجلی کے پرانے کھمبے روڈ میں آرہے ہوں وہاں پر نئے بجلی کے کھمبے لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بمعہ ضلعی محکمہ جات کے سربراہان 19اپریل بروز جمعرات 4بجے ضلع بنوں میں مختلف مسائل کیساتھ ساتھ بنوں میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے مدنی مسجد مال منڈی حافظ عبد الستار شاہ بخاری میں کھلی کچہری کا اعلان بھی کیا جہاں پر عوام سوالات، شکایات اور تجاویز دے سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر بنوںنے ضلع بنوں کے عوام کو اس کھلی کچہری میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ہم کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے آتے ہیں اب وہ دور گزر چکا ہے جب افسران کے پیچھے عوام جاتے تھے بلکہ اب عوام کے پیچھے افسران صرف ایک بار نہیں بلکہ با ر بار جائینگے تاکہ ان کی مشکلات ان کی دہلیز پر حل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :