یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میںدوروزہ کانفرنس شروع

بدھ 18 اپریل 2018 16:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں "Mathematical Sciences in Engineering Applications" کے موضوع پردوروزہ کانفرنس کل انجینئرنگ یونیورسٹی میں شروع ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد بیسک سائنس اینڈ اسلامیات ڈیپارٹمنٹ نے کیاتھا۔ جس کا مقصد محققین، سائنسدانوں اور شعبہ تعلیم وصنعت سے منسلک انجینئرز کو ایک پلیٹ پر جمع کرنا ہے جہاں وہ اپنی تحقیق و مہارت کا ایک دوسرے کیساتھ تبادلہ خیال کرسکیں ۔

تقریب کے مہمان ڈاکٹر ارشد کامران، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پشاور تھے۔ انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے نہ صرف تحقیق میں معاونت بڑھتی ہے بلکہ باہمی تبادلہ خیال کا موقع بھی ملتا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ میتھس ایک بنیادی شعبہ ہے اسلئے اس اسکے جدید تقاضوں سے اگاہی حاصل کرنا لازمی ہے کیونکہ میتھس کا ہماری زندگی اور خصوصاً انجینئرنگ کے شعبے میں ایک اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میتھس (ریاضی) انجینئرنگ کی بنیاد ہے۔انہوں محققین، فیکلٹی اور طلباء پر زور دیا کہ اسطرح کے کانفرنسوں میں لازمی شرکت کریںاس سے آپ کو بین اس شعبے میں الاقومی سطح پر ہونے والے تحقیق سے آگاہی ملے گی۔پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ، چئیرمین شعبہ بیسک سائنس اینڈ اسلامیات نے شرکاء کو خوش آمدیدکہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ اس کانفرنس سے شعبہ میتھس میں طلباء، اساتذہ اور ماہرین کو اپنی مہارت کو ایک دوسرے کیساتھ شئیر کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے ریاضی کے جدید تحقیق پر روشنی بھی ڈالی۔کانفرنس میں مختلف سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جو دون جاری رہی گی۔ ڈاکٹر بصیر اللہ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنس کمیشن اسلام آباد، ڈاکٹر ملک زوار شاہ، پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹ محمد ارشد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر شمس القمر، CIITاسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر آصف اللہ خان، PIEAS اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن، وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر روبی بلال، شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور، پرفیسر ڈاکٹر انیسہ قمر، پشاور یونیورسٹی اور ڈاکٹر عبداللہ شاہ CITTاسلام آباد مختلف سیشنز میں شرکاء سے اپنی مہارت اور تحقیق شئیر کریں گے۔

اس موقع انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :