وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا گائوں گو لڑہ ڈھوک جو گیاںمیں سو ئی گیس فراہمی کے مو قع پر بڑے جلسے سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

حضرو ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے گائوں گو لڑہ ڈھوک جو گیاںمیں سو ئی گیس فراہمی کے مو قع پر بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہم نے جو عوام سے وعدے کیئے تھے وہ پو رے کر دیئے ہیں ۔گائوں ما نسر گڑھی متنی سے لے کر ڈھوک گاڑ ،غورغشتی ،شینکہ ،جلالیہ مرزاگائوں ،سنجوال کینٹ اٹک اور علاقہ چھچھ کا کا ئی ایسا گائوں یا علاقہ نہیں جہاں پر سو ئی گیس نہ پہنچی ہو ۔

سڑکیں روڈ ،پختہ کیئے ،گلیوں اور نو لیوں کوپختہ کرنے کے لئے ہر گائوں کو فنڈ مہیا کیئے ،اور کامرہ اور ہٹیاں میں اوورہیڈ برج بنائے عوام کی سہولیا ت کا خاص خیال رکتے ہو ئے ترقیاتی کا م مکمل کر وائے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وژن کو اگے بڑھا تے ہو ئے ضلع اٹک علا قہ چھچھ میں ترقیا تی کا موں کا جال بچھائے ۔

(جاری ہے)

جو کہ حلقہ 52اہل مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور سا بق میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میرا دوسرا گھر ہے اور انہوں نے خوشی سے دل کھول کرضلع اٹک علا قہ چھچھ کے لئے تقریبا ً ً 20ارب کے تر قیاتی منصوبو ں کے لئے فنڈ جا ری کئے اس مو قع پر لو گو ں نے شیخ آفتاب احمد اور میا ں نواز شر یف کا شکریہ ادا کیا ۔

جنہوں نے دل کھول کر ترقیاتی کا موں کے لئے فنڈ جا ری کیئے ہیں ۔ اس مو قع پر چئیر مین خطیب اختر آف نر توپہ چیئر مین شوکت زمان ،شفق خان ، قادر خان سا بق امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود آف مو سی ،چوہد ری طارق محمود ،چئیر مین چوہدری اصغر وائسچیئر مین ملک بلال ،چیئر مین ملا ح منصور ،نسیم محمود ،ممبر یو سف ،شیخ اجمل ،شیخ حا مد قدوس ،پی اے شہزاد رضا ،سردار وحید خان ،ڈاکٹر اشرف بٹ طلال بٹ بھی مو جود تھے ۔

متعلقہ عنوان :