مدارس کی طرف بے پناہ عوامی رجوع،امتحانات کیلئے بڑی بڑی مساجد کے ہال تنگ پڑ گئے

صرف پشاور شہر میں وفاق المدارس کے نوے سے زائد امتحانی مراکز،ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) مدارس کی طرف بے پناہ عوامی رجوع،امتحانات کیلیے بڑی بڑی مساجد کے ہال تنگ پڑ گئے،صرف پشاور شہر میں وفاق المدارس کے نوے سے زائد امتحانی مراکز،ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں،مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ اورمولانا حسین احمد ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخواہ،مولانا عبدالواحد مکی اور دیگر کا پشاور کے امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر اظہار خیال تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ پشاور شہر میں واقع وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا اور وفاق المدارس کے امتحانی نظام کا جائزہ لیا- اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا حسین احمد نیاخبار نویسوں سیگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے باوجود مدارس کی طرف عوامی رجوع میں بیپناہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس کیامتحانات مساجد میں ہوتے ہیں لیکن اب بڑی بڑی اور کشادہ مساجدبھی تنگ پڑ گء ہیں اور آئندہ سال کے لیے وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے مراکز کیلیے مزید کشادہ جگہیں تلاش کرناپڑیں گی-مولانامحمد حنیف جالندھری نے وفاق المدارس کے ناظم برائے خیبر پختونخواہ مولانا حسین احمد،تمام ضلعی مسوولین،علاقاء ذمہ داران اور نگرانی کے فرائض سرانجام دینے والے علما کرام کا شکریہ ادا کیا کہ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے امتحانات کا اتنا وسیع آپریشن کامیابی سے کسی قسم کی بدانتظامی اور بدنظمی کے بغیر جاری ہی-پشاور اور کیپی کے کے علما کرام نے امتحانی عمل کی نگرانی کیلیے مولانا محمد حنیف جالندھری کی پشاور آمدکوصوبہ خیبرپختونخواہ کا اعزاز قرار دیا-واضح رہیکہ وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہیجس میں پونے چار لاکھ طلبہ و طالبات شریک ہیں جن میں سیصرف پشاور میں نویسیزائد امتحانی مراکز قائم ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :