بلوچستان کی سرزمین کی حفاظت اور عوام کے روشن مستقبل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،میر اسدا للہ بلوچ

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پنجگور بی این پی عوامی کے زیراہتمام یونین کونسل سوردو میں شمولیتی جلسہ منعقد ہوا، اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ مہمان خصوصی تھے، جلسہ شروع ہو نے سے قبل میر اسداللہ بلوچ نے یونین کونسل سوردو اور سریکوران میں پارٹی کے رابطہ آفس کا افتتاح کیا،جلسہ کے آغاز پر ماسٹر نور احمد، افتخار گچکی،داد جان رسول بخش،ماسٹر عبدالستار،حاجی محمد علی، نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ،مرکزی سنٹر کمیٹی کے ممبر شکیل احمد، مرکزی لیبر سیکرٹری نور احمد بلوچ نے خطاب کیا، میر اسداللہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کی حفاظت اور عوام کے روشن مستقبل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اپنے عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑیں گے،بی این پی عوامی ہر ظلم سے بغاوت اور ہر مظلوم کی حمایت کیلئے میدان میں ہے، آیئے بی این پی عوامی کے جھنڈے تلے اکٹھے ہو جاو اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں، لہذا عوام کے رائے کا احترام کیا جائے،چور دروازے سے اسمبلی تک پہنچا نے کا راستہ بند کیا کرکے ،جمہوری قوتوں کو موقع دیا جائے،انہوں نے کہا ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے،ملک قرضوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنس گئی ہے، جسکی وجہ سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے، جب تک ملک میں بدعنوانی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت ترقی ممکن نہیں. 2018 کے عام انتخابات میں بی این پی عوامی عوام دشمن قوتوں اور لٹیروں کو عبرت ناک شکست دیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجگور میں تعلیم اور صحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ہسپتال میں نہ ادویات ہیں نہ ڈاکٹر اس کا ذمہ دار موجود ہ حکومت ہے، گزشتہ پانچ سال کے دوران پنجگور میں تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں،غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، انہوں نے کہا بی این پی عوامی کا ہر ورکرز عوام کا خادم ہے،ہم اپنے غریب عوام کو کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ائیرپورٹ ایریا میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ خو ش آئند ہے،اس پر ہم ڈپٹی کمشنر محمد نعیم گچکی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :