شاہراہوں اور گلیوں کو ترقی دیکر ضلع کورنگی میں بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے،سید نیئر رضا

بدھ اپریل 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا ہے کہ شاہراہوں اور گلیوں کو ترقی دیکر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے مالی مشکلات کے باوجود عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے ہم اپنی ترجیحات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز مصروف عمل ہیں انشا اللہ یونین کمیٹیز کے با ہمت ٹیم کے ہمراہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے ،کورنگی تا لانڈھی شاہراہ (12ہزار روڈ) کی تعمیر اور اس پر روشنی کا مثالی انتظام کیا جارہا ہے تعمیر و ترقی کا کام اختتامی مراحل پر شاہراہ کی تعمیر سے کورنگی اور لانڈھی کی عوام کو آمد ورفت میں سہولیات میسر آئے گی ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے 12ہزار روڈ کی تعمیر و ترقی اور شاہراہ پر جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وراڈز کونسلرز کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران بھی موجود تھے چیئر مین سیدنیئر رضا نے ترقیاتی کاموں اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیبی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو مکمل نگرانی میں وقت مقررہ پر مکمل اور اسے معیار کے مطابق بنا یا جائے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی اور یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں انشا اللہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور ضلع کورنگی کو ترقی سے ہمکنار کرکے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیںگے کورنگی اور لانڈھی کی عوام نے 12ہزار روڈ کی تعمیر اور اس پر روشنی کے مثالی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کی کاوشوں کو سراہا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلا یا چیئر مین سید نیئر رضا نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنارہے ہیں عوام ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے مسائل کو ختم کیا جائیگا ۔